عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم اور محسن علی پر قاتلانہ حملے کا خطرہ ،اڈیالہ جیل کی سکیورٹی سخت
ہفتہ 9 جنوری 2016 13:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی منصوبہ بندی نائن زیرو کئے جانے کی اعترافی بیان کے بعد ملزمان خالد شمیم اور محسن علی پر قاتلانہ حملے کے شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اس حوالے سے سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید بڑھا دی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز ملزمان خالد شمیم اور محسن علی نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق کو قتل کرنے کی ہدایت محمد انور نے دی۔
قتل کی منصوبہ بندی کراچی نائن زیرو میں کی گئی، محمد انور نے پارٹی تقسیم کے خدشے پر ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کی ہدایت دی ،16 ستمبر کو عمران فاروق کا قتل ہوا اور 17 ستمبر کو الطاف حسین کی سالگرہ پر خوشخبری سنائی گئی ، کام ہونے کے بعد ہمارے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔(جاری ہے)
الطاف حسین کے کزن کے ہاتھ 25 ہزار پاوٴنڈ بھجوائے گئے تھے،ان اعترافی بیانات کے بعد دونوں ملزمان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور منصوبہ بندی کے تحت ان دونوں پر کسی بھی وقت قاتلانہ حملہ کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے سکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا ہے تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.