سلمان بٹ ، محمد آصف اتوار کو کرکٹ میں واپسی کریں گے

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:25

سلمان بٹ ، محمد آصف اتوار کو کرکٹ میں واپسی کریں گے

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری- 2016ء) سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باؤلر محمد آصف اتوار کو قومی ون ڈے کپ میں پانچ سال بعد پہلی دفعہ ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑی قومی ایک روزہ کپ میں واپڈا کی نمائندگی کریں گے اور پہلا میچ فاٹا کے خلاف اتوار کو نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں ہوگا ۔ یاد رہے کہ سلمان بٹ محمد آصف اور محمد عامر کو 2010ء میں انگلینڈ کے دورے میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پرآئی سی سی کی جانب سے 5 سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی ، لندن کی عدالت نے سلمان کو ڈھائی سال ، محمد آصف کو 1 سال اور محمد عامر کو 6 ماہ کی قید کی سزا سنائی تھی جو وہ پوری کرچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :