حفیظ اور اجمل کی بولنگ پر پابندی سے ٹیم کا گراف نیچے آگیا ، وقار یونس کا اعتراف

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:29

حفیظ اور اجمل کی بولنگ پر پابندی سے ٹیم کا گراف نیچے آگیا ، وقار یونس ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ حفیظ اور سعیداجمل کی بولنگ پرپابندی سے ٹیم کو فرق پڑااورون ڈے میں ٹیم کا گراف نیچے آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ ٹی 20 کے ورلڈ کپ پرہے،خواہش ہے کہ ورلڈ کپ میں نوجوان ٹیم اچھا پرفارم کرے۔ انگلینڈ کیخلاف سیریزتک معاہدے کی توسیع پربورڈکاشکرگزارہوں،خواہش ہے کہ قومی ٹیم کاکوچ ہوتے ہوئے بھارت کیخلاف سیریزہو۔۔ انہوں نے کہا انگلینڈ کے خلاف سیریز تک معاہدے کی توسیع پر بورڈ کا شکر گزار ہوں، خواہش ہے کہ قومی ٹیم کا کوچ ہوتے ہوئے بھارت کے خلاف سیریز ہو۔

متعلقہ عنوان :