پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کنکشن صارفین کی بایو میٹرک تصدیق کرنے کیلئے انٹرنیٹ کمپنیوں کو حکم جاری کر دیا
ہفتہ 9 جنوری 2016 14:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پی ٹی اے نے آزاد کشمیر و گلگت وبلتستان سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ کنکشن صارفین کی بایو میٹرک تصدیق کرنے کیلئے انٹرنیٹ کمپنیوں کو حکم جاری کر دیا ‘ کمپنیوں کو یکم فروری تک تقریبا ایک کروڑ انٹرنیٹ صارفین کی تصدیق کی ہدایت کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل سمز کی طرح انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرنیوالے صارفین کی بایو میٹرک تصدیق اور ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی ہے ، جس پر پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے کیلئے تمام کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
پی ٹی اے کے احکامات کے مطابق گھریلو ، تجارتی کمپنیوں میں استعمال ہونیوالے انٹرنیٹ کنکشن صارف کی بائیو میٹرک تصدیق اور ڈیٹا جمع کیا جائے اور یکم فروری کے بعد تصدیق نہ کئے جانیوالے انٹرنیٹ کنکشن بند کر دیئے جائیں۔ ملک میں تقریبا دس کے قریب کمپنیاں انٹرنیٹ سروس فراہم کررہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.