لاہور ‘خاتون اپنے 5سالہ یر قان کے مر یض بچے کے علاج کیلئے دوسرے بچے کو فروخت کیلئے سڑک پر نکل آئی

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) صوبائی درالحکومت کی رہائشی خاتون اپنے 5سالہ یر قان کے مر یض بچے کے علاج کیلئے دوسرے بچے کو فروخت کیلئے سڑک پر نکل آئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ سمن آباد کی رہا ئشی خاتون عائشہ نوید نے لاہور پر یس کلب کے سامنے اپنے بچے کو فروخت کر نے کیلئے کیمپ لگالیا ہے اور میڈیا سے گفتگو میں عائشہ نوید نے بتایا کہ انکا شوہر معذور ہے جسکی وجہ سے وہ خود لوگوں کے گھر وں میں کام کر کے اپنے گھر کا خرچ چلا رہی ہے لیکن میرے 5سالے بچے طیب کو یرقان کا مر ض لاحق ہے جسکے علاج کیلئے میرے پاس پیسے نہیں سیاسی جماعتوں اور حکومتی نمائندوں سے کئی بار مدد مانگ چکی ہوں لیکن کوئی مدد کر نے اور بچے کے علاج کیلئے تیار نہیں اس لیے میں نے اپنے2سالہ بیٹے عبد الر حمن کا فروخت کر نیکا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس سے حاصل ہونیوالے پیسوں سے اپنے دوسرے بیٹے کا علاج کرواسکوں ۔

متعلقہ عنوان :