شاہ رخ خان اور سلمان خان ”ہیروئنز“ کی وجہ سے پریشان

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:07

شاہ رخ خان اور سلمان خان ”ہیروئنز“ کی وجہ سے پریشان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ جبکہ شاہ رخ خان ”رئیس “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ شاہ رخ خان کی ”رئیس“ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم چند ماہ قبل بھارتی انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے کسی بھی پاکستانی فنکار کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اپنے کام کی تشھیر سے روک دیا گیا تھا۔

اب چونکہ ماہرہ خان پاکستانی ہیں لہٰذا وہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا جا کر فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے سے قاصر ہیں اور شاہ رخ خان اکیلے ہی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب سلمان خان کی ”سلطان“ کیلئے تاحال ہیروئن کی تلاش جاری ہے جو کسی صورت ختم ہوتی نظر نہیں آرہی۔رپورٹ کے مطابق انڈسٹری کے دونوں سپر ہیروز آجکل اپنی اپنی ہیروئنز کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں

متعلقہ عنوان :