سلمان بٹ اور محمد آصف5سال بعد کل قومی ون ڈے کپ میں واپڈا کی نمائندگی کرینگے
ہفتہ 9 جنوری 2016 14:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باوٴلر محمد آصف اتوار کو قومی ون ڈے کپ میں پانچ سال بعد پہلی دفعہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔سلمان بٹ اور محمد آصف قومی ایک روزہ کپ میں واپڈا کی نمائندگی کریں گے اور پہلا میچ فاٹا کے خلاف اتوار کو نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان پہلے ہی اپنے ایک بیان میں دونوں کھلاڑیوں کو پابندی ختم ہونے کے بعد واپسی کودونوں کھلاڑیوں کا قانونی حق قرار دے چکے ہیں جبکہ قومی ٹیم میں ان کی واپسی کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی سے مشروط کیا تھا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے بھی گذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ محمد عامر کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف کی واپسی کا بھی خیرمقدم کریں گے۔(جاری ہے)
آئی سی سی نے گزشتہ سال پابندی کے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے تینوں کھلاڑیوں کو ستمبر 2015 سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد محمد عامر نے ڈومیسٹک اور بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں شرکت کرکے اپنی بہترین کارکردگی سے قومی ٹیم میں واپسی کی راہموار کی۔دوسری جانب سلمان بٹ اور محمد آصف کو قائداعظم ٹرافی کے میچوں میں واپڈا کی جانب سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم وہ ٹیم کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔قومی ون ڈے کپ کا آغاز 10 جنوری سے ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہو رہا ہے جس میں چار اداروں اور چار ریجن کی ٹیموں سمیت 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ان ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.