چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ جنوبی ایشیاء کے خطے میں ترقی اور تعاون کیلئے اہم ہے ، سی پیک سے تمام صوبے مساوی استفادہ کریں گے ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا انٹرویو

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:31

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ جنوبی ایشیاء کے خطے میں ترقی اور ..

اسلام آباد ۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ سے جنوبی ایشیاء کے خطے میں ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، سی پیک سے تمام صوبوں کو مساوی فائدہ پہنچے گا اور خطے میں رہائش پذیر 3ارب افراد کی زندگیوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ۔

(جاری ہے)

یہاں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک چین دوستی کا حقیقی عکاس ہے جس سے خطے کے ممالک کو ملانے کیلئے جدید ترین بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جائیگا اور منصوبہ کی تکمیل سے جنوبی ایشیاء کے خطے میں رہائش پذیر آدھی سے زیادہ کم ترقی یافتہ آبادی کی زندگی بدل جائیگی۔ شیخ رشید نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان راہداری منصوبہ سے حقیقی فائدہ حاصل کرے گا اور اسکو چین کے ساتھ ایک طویل شراکت داری میں تبدیل کریگا۔