سنی لیون نے ”مستی زادے“ کے نازیبا مناظر کو درست قرار دیدیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:56

سنی لیون نے ”مستی زادے“ کے نازیبا مناظر کو درست قرار دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”مستی زادے “ کی تشھیر میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مستی زادے میں جو بھی مناظر فلمبند کرائے ہیں وہ کسی بھی پیرائے میں نازیبا نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ انکے ڈائریکٹر نے ان سے بے حد احسن طریقے سے کام لیا ہے جس کی بنا پر انھیں محسوس ہی نہیں ہو سکا کہ کب انھوں نے فلم کیلئے بولڈ مناظر عکسبند کرائے۔

انکا کہنا تھا کہ انھیں فلم دیکھنے کے بعد عوام کے رد عمل کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ انھوں نے فلم میں جوکچھ بھی کیا ہے وہ غلط نہیں ہے۔ملپ زاویری کی مستی زادے میں اداکارہ سنی لیون ، تشار کپوراور ویر داس نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ یاد رہے سنی لیون کی مستی زادے رواں سال29جنوری کے روز ملک بھر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی