سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس کا اثر ،ممبئی ہائی کورٹ کا شراب پی کر ڈرائیو کرنے والوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:56

سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس کا اثر ،ممبئی ہائی کورٹ کا شراب پی کر ڈرائیو ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے مشہور زمانہ ہٹ اینڈ رن کیس کے بعد سے ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے آج شراب پی کر گاڑی چلانے والوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے سپر سٹار پر شراب کے نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے کے نتیجے میں فٹ پاتھ پر سوئے افراد کو گاڑی تلے کچلنے کا الزام عائد تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے ریاست مہاراشٹراکی حکومت کو کہا گیا ہے کہ وہ شراب پی کر گاڑی چلانے والوں پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد جتنی جلدی ممکن ہو سکے کرانے کی کو شش کریں۔ممبئی ہائی کورٹ کے سپیشل بینچ میں جسٹس ابھے اوکا اور گوتم پٹیل نے آج فیصلہ سنایا ہے کہ کسی بھی شخص کو شراب پی کر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انکا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں میں لوگ فٹ پاتھوں پر نہیں سوتے لہٰذا وہاں لوگ اس قسم کے کام کرتے اچھے لگتے ہیں ،ہمارے ہاں چونکہ عوام فٹ پاتھوں پر سوئے ہوتے ہیں لہٰذا ڈرائیورز کو احتیاط کرنی ہو گی۔ علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ مہاراشٹرا حکومت جلد سے جلد پولیس کو ایسی ڈیوائسیں مہیا کرے جس کی مدد سے گاڑی چلانے والے کی سانس کو چیک کر کے پتہ لگایا جا سکے کہ اس نے شراب نوشی کی ہے یا نہیں

متعلقہ عنوان :