کینیڈا کا طالب علم، نیا انٹرنیشنل ماسٹر آف میموری بن گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 9 جنوری 2016 15:00

کینیڈا کا طالب علم، نیا انٹرنیشنل ماسٹر آف میموری بن گیا

ونڈسر، نووا سکوٹیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری2016ء) کینیڈا سے تعلق رکھنے والا ہائی سکول کا طالب علم چین میں ہونے والی ورلڈ میموری چیمپین شپ جیت کر نیا انٹرنیشنل ماسٹر آف میموری بن گیا ہے۔ 15سالہ ایوان شی 10ویں گریڈ کا طالب علم ہے۔ ایوان چیمپین شپ میں حصہ لینے والے 151 افراد میں سے 1 ہے۔

(جاری ہے)

اس نے انٹرنیشنل ماسٹر آف میموری کا اعزاز3دن تک جاری رہنے والے 10 مقابلوں میں کامیابی حاصل کر کےکیا۔ ایوان نے 1گھنٹے میں 1180 اعداد یاد کیے۔ اس نے تاش کے پتوں کی ترتیب کو بھی 32 سیکنڈ میں یاد کر لیا ، جو اس کے ذاتی بہترین ٹائم یعنی 18 سیکنڈ سے تقریباً دوگنا ہے۔ ایوان کا کہنا ہے کہ اس کی یادداشت پچپن سے ہی بہت تیز ہے۔ 3 سال کی عمر میں بھی وہ پوری پوری کتابیں یاد کرلیتا تھا۔