فیصل قریشی کا ڈائریکشن کے میدان میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 15:10

فیصل قریشی کا ڈائریکشن کے میدان میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) اداکار فیصل قریشی نے بھی ڈائریکشن کے میدان میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق فیصل قریشی عنقریب اپنی ذاتی ڈرامہ سیریل بنائیں گے جس میں وہ بطور ڈائریکٹر پہلی مرتبہ اپنی صلاحیتوں کو آزمائیں گے ۔

(جاری ہے)

فیصل قریشی نے اس حوالے سے ابتدائی تیاریوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ مارچ میں اپنی ذاتی پروڈکشن کے بینر تلے ڈرامہ سیریل کا آغاز کریں گے جس میں وہ خود بھی اداکاری کریں گے ۔