ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم 69ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کے لئے نامزد

ہفتہ 9 جنوری 2016 15:19

ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم 69ویں برٹش اکیڈمی ..

لندن۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی ڈاکو منٹری کو 69ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) کے لئے نامزد کردیا کیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی ڈاکو منٹری (ہی نیمڈ می ملالہ)کی ہدایات ایک امریکن فلمساز ڈیوس گوگینہم نے دیں۔

(جاری ہے)

اس میں ملالہ کی زندگی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کیسے ایک نو عمر لڑکی کو 2012 ء میں سکول میں طالبان نے سر پر گولی ماری اور دھمکیوں اور خطرات کے باوجود وہ لڑکیوں کی تعلیم کے حصول کے حق میں کیسے لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

69 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈزکی تقریب 14 فروری کو رائل اوپرا ہاؤس میں منعقد ہوں گی۔ ملالہ یوسف زئی کی ڈاکو منٹری کے آنے والے 88 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں بھی نامزد ہونے کا امکان ہے جس کی نامزدگی کا اعلان 14 جنوری کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :