دنیا کی سب سے زیادہ پرُ تعیش گاڑیاں دبئی پولیس کے زیر استعمال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جنوری 2016 15:20

دنیا کی سب سے زیادہ پرُ تعیش گاڑیاں دبئی پولیس کے زیر استعمال

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جنوری 2016ء) : دبئی پولیس اپنی نقل و حرکت کے لیے دنیا بھر میں موجود پُر تعیش گاڑیوں کا استعمال کرتی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق دبئی پولیس دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں استعمال کرتی ہے۔ دبئی پولیس کے لگژری گاڑیوں کے قافلے میں مرسڈیز بینز G63 AMG BRABUSشامل ہے جس کی قیمت دو لاکھ ننانوے ہزار چھ سو بیس ڈالر ہے۔ اس کے بعد دبئی پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں میں مندرجہ ذیل گاڑیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)


BMW M6 جس کی قیمت ایک لاکھ تین ہزار چار سو ڈالر ، NISSAN GT-Rجس کی مالیت ایک لاکھ ایک ہزار سات سو ستر ڈالر ، MCLAREN MP4-12Cجس کی مالیت دو لاکھ انتالیس ہزار ڈالر ، BUGATTI 16.4 VEYRONجس کی مالیت1.3ملین ، MERCEDES-BENZ SLS AMGجس کی قیمت دو لاکھ اکیس ہزار پانچ سو اسی ڈالر ، BENTLEY CONTINENTAL GTجس کی مالیت ایک لاکھ اٹھانوے ہزار پانچ سو ڈالر ہے ، شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دبئی پولیس کے پاس LAMBORGHINI AVENTADOR سمیت ایک FERRARI FF اور ایک ASTON MARTIN ONE-77بھی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :