سال کا پہلا تحفہ دینے پر میاں صاحب کا مشکور ہوں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جنوری 2016 15:59

سال کا پہلا تحفہ دینے پر میاں صاحب کا مشکور ہوں۔ سابق صدر آصف علی زرداری ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جنوری 2016ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ منور تالپور پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے ہمیں سال کا پہلا تحفہ دیا گیا۔ اس تحفے پر میں میاں صاحب کا مشکور ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 2015ء میں بھی ڈاکٹر عاصم حسین پر مقدمات درج کروا کر ایسے تحفے دئے گئے ہیں، جس میں اب تک کچھ ثابت نہیں کیا جا سکا۔ ہمیں 2016ء میں ایسے مزید تحائف کی بھی اُمید ہے، انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میاں صاحب سن لیں ، ماضی میں بھی آپ کے مظالم کا سامنا کرتے رہے ہیں آگے بھی کرتے رہیں گے۔ لیکن میاں صاحب ! افسوس تو یہ ہے کہ آپ نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

متعلقہ عنوان :