دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر ڈالروں کا کاروبارعروج پر ہے،حامد سعید کاظمی

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفی پارٹی کے سینئر رہنما صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ علماء فضائل جہاد کے ساتھ شرائط جہاد بھی پیش کریں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر ڈالروں کا کاروبارعروج پر ہے۔

(جاری ہے)

بھارت پاکستان کو پٹھان کوٹ حملے میں ملوث کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔پاکستان کو پٹھان کوٹ حملہ کے معاملہ پر دفاعی پوزیشن نہیں لینی چاہیئے۔بھارت نے عالمی نے عالمی توجہ حاصل کرنے کیلئے پٹھان کوٹ حملہ کا ڈرامہ رچایا ہے۔دہلی کو پاک افعان تعلقات بردشت نہیں۔ اسلحہ کے عالمی تاجر دنیا میں امن قائم نہیں ہونے دیتے۔بھارتی میڈیا جلتی پر تیل ڈال رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :