داتا گنج بخش کے دربار پر زائرین کو جیبوں کا صفایا کرنیوالے 2جیب تراشوں کی شہریوں کے ہاتھوں درگت بنا ڈالی

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:00

داتا گنج بخش کے دربار پر زائرین کو جیبوں کا صفایا کرنیوالے 2جیب تراشوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) ملک بھر سے حضرت داتا گنج بخش کے دوبار پر حاضری کے لیے آنے والے زائرین کو جیبوں کا صفایا کرنے والے 2جیب تراشوں کی شہریوں کے ہاتھوں درگت کے بعد پولیس کے حوالے ،پولیس نے بھی چھڑول کے بعد جیب تراشوں کو گنجہ کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار پر حاضری کے لیے آنے والے ماڈل ٹاؤن کے رہائشی معظم بیگ کی جیب تراشی کرتے ہوئے کالو اور مودری نامی دونوں جیب تراش رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود شہریوں نے دونوں جیب تراشوں کو خوف درگت بنائی اوردونوں کو گنجہ کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بھی دونوں ملزمان کی چھڑول کرنے کے بعد مقدمات درج کرلئے۔ پولیس دربار داتا صاحب نے بتایا کہ دربار پر لوگ پورے ملک سے آتے ہیں تو اپنی اشعاعت کے مطابق نذر نیاز کرتے ہیں ان کی مصروفیت اور عقیدت کو دیکھتے ہوئے جیب تراشوں کو اپنی کارروائیوں میں زیادہ پریشانی نہیں ہوتی۔ آئے دن جیب تراش پکڑے جاتے ہیں اور چھترول کی جاتی ہے۔