ناجائز تجاوزارت مافیا کے خلاف ” گرینڈ آپریشن“ کل سے شروع ہوگا

قابضین کا سامان ضبط کرنے کیساتھ نیلام کرنے کا اختیار، پولیس اور مقامی بلدیاتی نمائندے بھی ٹیم کا حصہ ہونگے

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) حکومت نے پنجاب بھر میں ناجائز تجاوزارت کے خلاف ” گرینڈ آپریشن“10 جنوری بروز اتوار سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم قابضین کا سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ نیلام کرنے کا اختیار بھی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں تجاوزات کو نیشنل ایکشن پلان میں شامل کرکے اس کیخلاف گرینڈ آپریشن کے لئے نوٹس جار ی کر دئیے گئے ہیں تاہم بڑھتی ہوئی قبضہ مافیا اور تجاوزات کو دہشتگردی کا موجب قرار دے کر قبضہ مافیا کو دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دیا گیا ہے۔

دس جنوری کو شروع ہونے والے گرینڈ آپریشن میں پولیس اور مقامی بلدیاتی نمائندے بھی تجاوزات گراوٴ ٹیم کا حصہ ہونگے ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ،بلدیاتی ادارے،قانون نافذ کرنیوالے ادارے کو” مشترکہ آپریشن “ کی اجازت دے دی ہے۔(اشفاق رحمانی

متعلقہ عنوان :