وزیر اعظم ایک مرتبہ پھر پاکستان ریلویز کے ڈبل ٹریک کا افتتاح نہ کرسکے

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف ایک مرتبہ پھر پاکستان ریلویز کے ڈبل ٹریک کا افتتاح نہ کرسکے کچھ عرصہ قبل ڈبل ٹریک کا وزیراعظم محمد نواز شریف ہاتھوں افتتاح کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن وزیراعظم کی بعض مصروفیات کی وجہ سے افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی جس کے بعد وزیر اعظم نے 9جنوری 2016کو اسی ٹریک کا افتتاح کرنے کی حامی بھری لیکن وزیراعظم ایک مرتبہ پھر ڈبل ٹریک کا افتتاح نہ کرسکے جس کی وجہ سے کی سرکاری مصروفیات بتائی گئیں ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈبل ٹریک کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی شدید خواہش تھی کہ ڈبل ٹریک کا افتتاح وزیراعظم سے کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :