پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے شہر کے 7بڑے پارکس کی مرمت اور تزئین و آرائش کے منصوبوں کے لیے پنجاب حکومت سے 65کروڑ روپے لئے

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے شہر کے 7بڑے پارکس کی مرمت اور تزئین و آرائش کے منصوبوں کے لیے پنجاب حکومت سے 65کروڑ روپے مالیت لیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی ایچ اے نے ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔ مذکورہ فنڈز سے مینار پاکستان ، باغ جناح، ریس کورس پارک سمیت دیگر 7پارکس کی مرت و تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جائے گا جن کا شمار پاکستان کے بہترین پارکس میں ہوگا

متعلقہ عنوان :