لاہور، چیف جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 55 سنگل اور22 ڈویژن بنچز تشکیل دے دیئے

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 55 سنگل اوربائیس ڈویڑن بنچز تشکیل دے دیے۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے چودہ ڈویڑن اورپینتیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے تین خصوصی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔عدالتی روسٹر کے مطابق راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویڑن اور پانچ سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے گیارہ سنگل اورچار ڈویڑن بنچ تشکیل دئیے گئے ہے۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویڑن اورچار سنگل بنچزتشکیل دیے گئے ہیں۔ نوتشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :