دورہ نیوزی لینڈ، پاکستانی کرکٹ ٹیم آفریدی کی قیادت میں اتوار کی صبح کراچی سے روانہ ہوگی

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:39

دورہ نیوزی لینڈ، پاکستانی کرکٹ ٹیم آفریدی کی قیادت میں اتوار کی صبح ..

لاہور، کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم اتوار کی صبح کراچی سے براستہ دبئی، نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگی۔ پاکستانی ٹیم دورہ کے دوران کیویزسے تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کل اتوار کو کراچی سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم دورہ کے دوران نیوزی لینڈ سے تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل پر مبنی سیریز کھیلے گی۔

دورے کا آغاز بیس بیس اوورز کی سیریز سے ہوگا۔ مارچ میں بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے یہ قومی کرکٹ ٹیم کی آخری بین الاقوامی سیریز ہے۔جس میں میگاایونٹ کیلئے فتح گر کمبی نیشن تشکیل دینے کی کوشش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق لاہور میں تربیتی کیمپ کے خاتمے کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لئے منتخب کھلاڑی کراچی پہنچ گیا جس کے بعد تمام کھلاڑی آج صبح شاہد آفریدی کی زیرقیادت نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

پی سی بی حکام کے مطابق قومی ٹیم سڈنی میں مختصر قیام کرے گی، جبکہ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پندرہ جنوری کو آکلینڈ میں، دوسرا سترہ جنوری کوہیملٹن میں اورتیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بیس جنوری کوویلنگٹن میں کھیلاجائے گا۔ جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی وطن واپس آجائینگے اور ون ڈے کپتان اظہرعلی پچاس اوورز کیلئے منتخب کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کونیوزی لینڈ میں پہنچیں گے۔ ایک روزہ میچز پچیس ،اٹھائیس اور اکتیس جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ ۔