عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخوں میں کمی کافائدہ عوام کو پہنچایا جائے‘ جماعت اسلامی پنجاب
حکومت فی لیٹرپٹرول پر50روپے سے زائد مختلف ٹیکس وصول کررہی ہے، ملک میں نئے بحران جنم لے رہے ہیں ، فلاحی منصوبوں پر تیزی سے کام کیاجائے‘ میاں مقصود احمد ، بلاول قدرت بٹ کا مشترکہ بیان
ہفتہ 9 جنوری 2016 18:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد اور سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ نے کہا ہے کہ2003 ء سے لے کر اب تک تیل کے نرخ عالمی مارکیٹ میں سب سے کم ہوچکے ہیں جبکہ ان میں مسلسل کمی کارجحان جاری ہے مگر جہاں امریکہ سمیت دنیابھر کے ممالک ان کافائدہ اپنے عوام کوپہنچارہے ہیں وہاں پاکستان میں تاحال نرخ پرانے ہی وصول کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،یہاں تک کہ ہندوستان میں بھی گزشتہ چند ماہ کے دوران7بار پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔
اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت ایک لیٹر پٹرول پرتقریباً50روپے تک کے مختلف ٹیکس عائد ہیں جوکہ خالصتاً حکومت کامنافع ہے کیونکہ ان کے ذریعے حکومت فوری طور پرمنافع مل جاتا ہے اس لئے وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کررہی۔(جاری ہے)
ایک طرف تو حکومت ٹیکس ایمنسٹی جیسی اسکیمیں لارہی ہے تو دوسری جانب غریب عوام کو جائز ریلیف بھی فراہم کرنے سے گریزاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اس سارے معاملے کانوٹس لیتے ہوئے عوام کے ساتھ دوستی نبھائیں اور عالمی مارکیٹ میں کمی کے تناسب سے ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کوکم کیاجائے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ ملک عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت مسائلستان بن چکا ہے۔آئے روز نئے سے نئے بحران جنم لے رہے ہیں۔کرپشن کی داستانیں زبان زدعام ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اپنے شاہانہ اخراجات کوقابواور کرپشن کاقلع قمع کرتے ہوئے عوامی فلاحی منصوبوں کوترجیحی بنیادوں پر پوراکرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.