بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی : نان سٹرائیکر کا بلا ان کے رن آؤٹ ہونے کا باعث بن گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 9 جنوری 2016 18:52

بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی : نان سٹرائیکر کا بلا ان کے رن آؤٹ ہونے کا باعث بن ..

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری- 2016ء) کرکٹ کی تاریخ عجیب و غریب قسم کے رن آؤٹس سے بھر ی ہوئی ہے جس میں کئی بار غلطی نہ ہونے کی وجہ سے بھی بلے باز آؤ ٹ قرار پاتا ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں پیش آیا جہاں نان سٹرائیکر پر موجود پیٹر نیول کے بلے سے ٹکرا کر گیندباؤلر ایڈم زامپا کی ناک پر لگنے کے بعد وکٹوں سے ٹکرا گئی اور انہیں پوویلین لوٹنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی لیگ کے سلسلے میں ڈوکلینڈز سٹیڈیم، میلبورن میں کھیلے گئے میچ کے 13ویں اوور میں میلبورن رینیگیڈ ز کے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈووین براوو نے لیگ سپنر ایڈم زامپا کی گیند کو واپس نان سٹرائیکر کی جانب کھیلا ،گیند آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز پیٹر نیول کے لہراتے بلے سے ٹکرا کر ایڈم زامپا کی ناک پر لگی اور پھر وکٹوں سے جا ٹکرائی ،نیول نے اپنی وکٹ کی پروا کیے بغیر فوری طور پر زامپا کی خیریت دریافت کی اور ان کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد واپس پوویلین لوٹ گئے ۔

بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی : نان سٹرائیکر کا بلا ان کے رن آؤٹ ہونے کا باعث بن ..