کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ،ذکراللہ مجاہد
ملکی معیشت بدترین بحران کا شکار ہے اور حکمران غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں ، امیر جماعت اسلامی لاہور
ہفتہ 9 جنوری 2016 19:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے سرکاری دفاتر میں کوئی فائل اس وقت تک نہیں ہلتی جب تک اسکو پہیہ نہیں لگتا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی علاقہ جنوبی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں جماعت اسلامی علاقہ جنوبی کے صدر خالد احمد بٹ ، پی پی 152 کے امیر عامر نثار خان ، پی پی 154 کے امیر وسیم اسلم قریشی اور پی پی 153کے امیر رانا انور سعید نے شرکت کی۔
انہوں نے کہاکہ کرپشن کی جڑیں اتنی مضبوط ہوچکی ہیں کہ سیاستدانوں ، بیوروکریٹس ،افسران اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی اکثریت نہ صرف کرپشن کرتی ہے بلکہ مذید اعلیٰ مناصب پر بھی فائز ہوجاتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری ، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے معیشت کی زبوں حالی کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح میں بھی کئی گنااضافہ ہو گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی کارکردگی نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ 2017کے اختتام تک بھی حل ہو تا دکھائی نہیں دیتا اور بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ بے روزگاری و مہنگائی کے معاملا ت کو حکومت چھپا نہیں سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شدید سردی میں عوام ٹھنڈے چولہوں اور پیٹ کی آگ بجھا پانے کے چکر میں سراپا احتجاج ہیں اس طرح حکمران عوام کو معاشی ترقی اور مسائل کے حل کے جتنے بھی سپنے دکھائیں ان کی کوئی حقیقت نہیں اس وقت ملکی معیشت بدترین بحران کا شکار ہے اور حکمران غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.