حج وعمرہ پر جانے والوں کی خدمت کوعبادت تصور کرتے ہیں،سمیع سلیم

فقیراللہ ٹورزاینڈ ٹریولزعمرہ پرجانے والوں کو بہترین پیکج کے ذریعے شاندار سہولتیں فراہم کرتا ہے، تقریب سے خطاب

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) فقیراللہ ٹورز اینڈ ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈکے سیلزایگزیکٹو سمیع سلیم نے کہا ہے کہ حج و عمرہ کی سعادت اللہ کی طرف سے خاص عنائت اور رحمت ہو تی ہے ،اور حجاز مقدس پر جانیوالوں کی خدمت بھی عبادت الہی کہلاتی ہے ، ،ہم اللہ کے مہمانوں کو آرام دہ سفر، مکہ میں حرم پاک اور مدینہ میں مسجد نبوی کے نزدیک ترین تھری، فور اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں بہترین سہولیات سے آراستہ رہائش فراہم کرتے ہیں علاوہ ازیں پاکستان سے بہترین ائیر لائنز کی سستی ترین کنفرم ٹکٹوں کی فراہمی بھی ہماری خدمت کے مشن میں شامل ہے،ہم جو پیکج کلائنٹ سے پاکستان میں طے کرتے ہیں اللہ کے فضل سے اس پر پورا اترتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈیوس روڈ پر واقع مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حج و عمرہ پر جانیوالے زائرین کی خواہش کے مطابق پیکج فراہم کرتے ہیں،اللہ کے مہمانوں کی خدمت فقیراللہ ٹورز اینڈ ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈکا نصب العین ہے جبکہ کلائنٹ کا عتماد ہی ہمارا سرمایہ ہے اور خدمت ہی ہمارا مشن ہے

متعلقہ عنوان :