پاک فوج ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے، افتخار حسین

پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی لا زوال قربانیوں کی وجہ سے پورے ملک میں امن قائم ہو رہا ہے

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی کا اہم ترین ادارہ ہے جو پاکستان کی بقا ء اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ لڑ رہا ہے لہذا پوری قوم کو ملک کے اس اہم ترین ادارے کا ادب و احترام کرناچاہیے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں ے کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی لا زوال قربانیوں کی وجہ سے قبائلی علاقوں سمیت پورے ملک میں امن قائم ہو رہا ہے ،پاک فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کے معاشی حب کراچی کا امن بحال ہو رہا ہے ،جرنل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج جلد ہی پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر ترقی و خو شحالی کی راہ پر گامزن کر دے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے پاکستان کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں ان کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں کو مشعل راہ بنائیں اور ملک کی حفاظت کی خاطر دشمن سے لڑنے کا جذبہ پیدا کریں ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو یقین ہے کہ افواج پاکستان بہادری اور جرات کی لازوال روایات کی پاسداری کرتے ہو ئے اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف وطن عزیز کا دفاع کرتی رہے گی ، پوری قوم مسلح افواج کی عزم و ہمت ، انتھک کوششوں اور بے مثال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، فوج پاکستان کی بقا،سلامتی اورآنے والی نسلوں کے مستقبل کومحفوظ بنانے کیلئے دہشت گردوں کیخلاف جنگ لڑرہی ہے پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے

متعلقہ عنوان :