بلاول کی لاہورآمدسے تخت لاہور کادھڑن تختہ ہو گیا، اشرف بھٹی
سرکس کے شیر ہمارے قائداورمردمیدان بلاول بھٹو کاسامنا نہیں کرسکتے،پی پی رہنماء
ہفتہ 9 جنوری 2016 19:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی لاہورآمدسے تخت لاہور کادھڑن تختہ ہو گیا۔ سرکس کے شیر قائدعوام ذوالفقار علی بھٹوشہید اوربینظیر بھٹوشہید کے وارث بلاول بھٹو زرداری کاسامنا نہیں کرسکتے ۔جیالے اپنے نوجوان قائدبلاول بھٹو زرداری کے اشارے پرسردھڑ کی بازی لگانے سے بھی بازنہیں آئیں گے۔
شہرلاہور کے زندہ ضمیر جیالے جاگ رہے ہیں،جعلی حکومت سے نجات کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔جس وقت لاہور جاگتا ہے توپھر حکمران طبقہ پناہ تلاش کرنے کیلئے بھاگتا ہے۔وہ نادرآبادمیں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان اورقائدعوام کی جماعت پیپلزپارٹی کاروشن مستقبل ہیں ۔(جاری ہے)
آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام کی وکالت ہماری قیادت کااعزازاورسرمایہ افتخار ہے۔ مزدوروں اورکسانوں کے دل آج بھی پیپلزپارٹی کی قیادت کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عنقریب پاکستان کی باگ ڈور ایک بارپھر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں میں ہوگی اورمزدوروں ،کسانوں کی خوشحالی کادورشروع ہوگا۔پیپلزپارٹی عام آدمی کیلئے پالیسیاں بنائے گی ،ہم اپنے ہم وطنوں کی محرومیوں کامداواکریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین آج بھی عوام کے زوربازواورووٹ کی طاقت پرانحصار کرتے ہیں۔اسلام آباد کی طرف کوئی شارٹ کٹ نہیں جاتا،پاکستان اناڑیوں کے تجربات کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
-
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.