ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں1029چھاپے، 88 افراد گرفتار،26کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1029مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر30دکانداروں کے چالان کیے جبکہ53,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،61افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر88افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے26افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :