دہشتگردی کے خاتمے اورقیام امن کیلئے اسلام کے’’ فلسفہ اخوت ‘‘ کواپنانا ہوگا‘ علامہ راغب نعیمی

نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل پیراہوکرہی دنیاسے انتہاء پسندی کاخاتمہ کیاجاسکتاہے ‘ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کامحفل میلاد سے خطاب

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) معروف مذہبی اسکالروناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اورقیام امن کیلئے اسلام کے’’ فلسفہ اخوت ‘‘ کواپنانا ہوگا،نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل پیراہوکرہی دنیاسے انتہاء پسندی کاخاتمہ کیاجاسکتاہے ،سرکار دوعالمؐ کااسوۂ حسنہ ہی پوری انسانیت کیلئے’’ رول ماڈل ‘‘اورکامیابی کاضامن ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں گزشتہ روز گلستان کالونی دھرم پورہ میں منعقدہ دوسری سالانہ محفل میلاد النبی ؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں ممتازقاری قرآن قاری محمدرفیق نقشبند ی ، اخترمحمود،حافظ ثاقب نظامی،محترم جمیع ا ﷲ فائز،محمدصدیق قادری،حافظ محمدعمران گورا،ڈاکٹر انوارستار،چودھری عبدالرزاق گجر،اشتیاق گجر،چیف ایگزیکٹووائے آئی این این اعجاز احمداعجاز،تحریک منہاج القرآن،نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان،تحریک دعوت حق کے مقامی عہدیداران سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمدراغب حسین نعیمی نے مزید کہاکہ دہشتگردی اورفرقہ واریت کاناسور امت مسلمہ کے لئے زہرقاتل ہے۔معاشرے میں اخوت بھائی چارے،رواداری اورالفت ومحبت کافروغ وقت کاسب سے اہمت تقاضاہے۔نبی کریم ؐ نے اپنے ماننے والوں کو حالت جنگ میں بھی احترام انسانیت کادرس دیا۔دہشتگردی اسلام کے پرامن چہرے پرسیاہ دھبہ ہیں۔محفل میلاد کے اختتام پراسلام کی سربلندی اورملک وقوم کے سلامتی کے خصوصی دعامانگی گئی۔