عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے ،جس پر دین اسلام کی رفیع و الشان عمارت قائم کھڑی ہے،علامہ ممتاز اعوان

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء ) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس پر دین اسلام کی رفیع و الشان عمارت قائم کھڑی ہے قرآن مجید کی 100آیات مبارکہ اور رسول اﷲ کی 210احادیث مبارکہ عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں موجود ہیں اور اسطرح امت مسلمہ کا سب سے پہلا اجماع بھی عقیدہ ختم نبوت پر ہوا۔

جامعہ تعلیم الاسلام گلشن عمر کالونی گرین ٹا?ن میں مولانا قاری محمد حنیف حقانی کی زیر صدارت منعقدہ سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے انگریز کا خود کاشتہ پودا فتنہ قادیانیت ختم نبوت پر نقب زنی کرکے جھوٹے مدعی نبوت کاذب اکبر مرزا غلام قادیانی کی جھوٹی نبوت کی تبلیغ و تشہیر کرکے سادہ لوح مسلمانوں کو کافر ، مرتد قادیانی بنارہا ہے اگر آج ہم نے آقا کی ختم نبوت کی حفاظت اور مسلمانوں کو قادیانی مرتد ہونے سے نہ بچایا تو کل قیامت کو حشر کے میدان میں آقا کو کیا منہ دکھائیں گے اور کس طرح شفاعت کا سوال کرینگے۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے پیر ولی اﷲ شاہ بخاری، علامہ عبد النعیم نعمانی، ڈاکٹر شاہد نصیر، مولانا حسین احمد اور ڈاکٹر علامہ مدثر اقبال نے بھی خطاب کیا۔