پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے،عثمان حمزہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک میں حالیہ جاری کشیدگی خطے کے امن کے لیے مناسب نہیں ہے اس سے اسلام دشمن قوتوں کو شرپسندی کا موقع مل سکتا ہے۔ایران اور سعودی عرب کی کشید گی سے لگتا ہے کہ یہ سارا فساد امریکہ نے ڈالوایا ہے کیونکہ اسلامی ممالک کے بننے والے بلاک سے امریکہ خائف تھا۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بہتر ہونے سے پاکستان پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔اور خطے میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔