سابق گورنر کے صاحبزادے شہر یار تاثیر نے بلاول بھٹو ،بختاور اور آصفہ کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی دونوں بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر شہید کی رہائشگاہ کیولری گراؤنڈ گئے جہاں پر انہوں نے شہید سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہریار تاثیر کی سالگرہ تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

یہاں پر یہ امر قابل زکر ہے کہ شہریار تاثیر کی سالگرہ چار جنوری کو ہوتی ہے لیکن چار جنوری کو ہی ان کے والد سلمان تاثیر کی برسی کا دن ہے اس لئے اب وہ اپنی سالگرہ 9جنوری کو مناتے ہیں اور شہریار تاثیر نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری ،بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی ۔

متعلقہ عنوان :