قرآن پاک انسانیت کے لیے اﷲ کا تحفہ اورحضرت محمد کی ذات انسانیت کیلئے بہترین عملی نمونہ ہے، دلائی لاما

حضرت محمدکا پیغام امن، محبت، انصاف اور مذہبی رواداری کا پیغام تھا جو ہمیشہ انسانیت کو رہنمائی کی روشنی فراہم کرتا رہے گا پوری انسانیت کوحضرت محمد کی زندگی کے مطابق چلنا چاہے اسی سے دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے اور لوگوں کو دہشت گردی سے نجات مل سکتی ہے،نوبل انعام یافتہ اور تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 9 جنوری 2016 22:11

قرآن پاک انسانیت کے لیے اﷲ کا تحفہ اورحضرت محمد کی ذات انسانیت کیلئے ..

بنگلور/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء ) نوبل انعام یافتہ اور تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے کہا ہے کہ قرآن پاک انسانیت کے لیے اﷲ کا تحفہ اور حضرت محمد کی ذات انسانیت کے لیے ایک نمونہ ہے جس پر چل کر دہشت گردی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہفتہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دلائی لاما کا کہنا تھا کہ قرآن مجید اﷲ کی ایسی کتاب ہے جو پوری انسانیت کو زندگی گزارنے کی رہنمائی کرتی ہے جب کہ حضرت محمد کی زندگی پوری انسانیت کے لیے ایک بہترین عملی نمونہ ہے۔

(جاری ہے)

حضرت محمد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہ پوری انسانیت کو ان کی زندگی کے مطابق چلنا چاہے اسی سے دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے اور لوگوں کو دہشت گردی سے نجات مل سکتی ہے۔ حضرت محمدکا پیغام امن، محبت، انصاف اور مذہبی رواداری کا پیغام تھا جو ہمیشہ انسانیت کو رہنمائی کی روشنی فراہم کرتا رہے گا۔اس تقریب میں دلائی لاما کو قرآن پاک کے انگلش ترجمے کا نسخہ بھی پیش کیا گیا جس کو وصول کرتے ہوئے انہوں نے نسخے کو آنکھوں سے لگایا اور اسے چومتے ہوئے کہا کہ یہ اﷲ کی مقدس کتاب ہے جسے اﷲ نے انسانیت کی رہنمائی کے لیے بھیجا ہے۔

متعلقہ عنوان :