رانا ثناء اﷲ 21افراد کا ہی نہیں، ماڈل ٹاؤن کے 14شہیدوں کا بھی قاتل ہے ،وزیر قانون شکن پی ٹی آئی فیصل آباد کے کارکن حق نواز کا بھی قاتل ہے ,چودھری شیر علی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے قریبی عزیز ہیں ،تحقیقات کیوں نہیں کی جا رہیں
عوامی تحریک کے سیکرٹر ی جنرل کا چودھری شیر علی کے بیان پرردعمل کااظہار
ہفتہ 9 جنوری 2016 22:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے مسلم لیگ ن کے رہنماء چودھری شیر علی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری شیر علی ن لیگ کے وفاقی وزیر عابد شیر علی کے والد ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے قریبی عزیز ہیں،اگر انہوں نے رانا ثناء اﷲ پر جھوٹا الزام لگایا ہے تو ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی اور اگر انہوں نے سچ کہا ہے تو حکومت رانا ثناء اﷲ کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کرتی۔
خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ رانا ثناء اﷲ وزیر قانون نہیں بلکہ وزیر قانون شکن ہیں۔وہ 21افراد کا نہیں سانحہ ماڈل ٹا?ن کے 14شہیدوں اور پی ٹی آئی فیصل آباد کے کارکن حق نواز کا قاتل بھی ہے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ حکمرانوں نے پولیس اور دیگر تمام اداروں کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے ،اسی لئے انصاف کا مسلسل قتل ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
عدالتوں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سوچنا ہو گا کہ اب تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے اپنے گھر کے لوگ اور بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں زیر حراست پولیس کے اپنے اہلکار بھی کہہ رہے ہیں کہ انکو ماڈل ٹاؤن سانحہ میں ایک سازش کے تحت ملوث کیا جا رہا ہے تا کہ اصل مجرموں کو بچایا جا سکے اور حقائق منظر عام پر نہ آسکیں۔پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ؤ?ن کے اصل قاتلوں کی گرفتاری تک جدوجہد جاری رکھے گی اور وہ دن دور نہیں کہ جب بے گناہوں کے قاتل سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.