لاہور کے واہگہ بارڈر سے گرفتار ہونے والے منشیات فروش بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ نکلے‘ذرائع

ہفتہ 9 جنوری 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) کچھ دن پہلے لاہور کے واہگہ بارڈر سے گرفتار ہونے والے منشیات فروش بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ نکلے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اعجاز عرف کالو اور افضل عرف پھجا کو چند دن پہلے پکڑا گیا تھا ان کے قبضے سے بھارتی شراب برآمد ہوئی تھی ۔ جب ان کے خلاف مزید تحقیقات کی گئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا تعلق بھارتی ایجنسی راسے ہے ۔ ان کے کئی ساتھی بھی سرحدی علاقے میں روپوش ہیں۔انہوں نے پاکستان کے کئی علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔ان دونوں کو حساس اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :