اپنی حاملہ بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 9 جنوری 2016 22:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) اپنی حاملہ بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ملزم عثمان جسے دوسری شادی کی خواہش نے جنونی بنا دیا تھا، نے اپنی خواہش کی تکمیل میں رکاوٹ بننے والی اپنی حاملہ بیوی کو قتل کر کے معاملے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کینٹ کچہری میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم دوران تفتیش اعتراف جرم کر چکا ہے اور پولیس آلہ قتل بھی برآمد کر چکی ہے۔پولیس نے عدالت سے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے اسکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر ریس کورس پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :