ملک بھر کی اہل حدیث جماعتوں کا مشترکہ اجلا س (کل) جامعہ اہل حدیث دالگراں چوک لاہور میں منعقد ہو گا

ہفتہ 9 جنوری 2016 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) ملک بھر کی اہل حدیث جماعتوں کا مشترکہ اجلا س کل ( اتوار)10 جنوری کو جامعہ اہل حدیث دالگراں چوک لاہور میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی کریں گے ۔اجلاس میں سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی کے تناظر میں پیدا ہو نے والی صورتحال اور تحفظ حرمین شریفین کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے اور سعودی عرب کے خلاف عالمی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :