سلمان بٹ اور محمد آصف پانچ سال کے بعد آج قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا کی طرف سے فاٹا کیخلاف میدان میں اترینگے
پابندی ختم ہونے کے بعد واپسی دونوں کا قانونی حق ،فرسٹ کلاس میں واپسی آئندہ ماہ ،قومی ٹیم میں شمولیت کا انحصار کارکردگی پر ہوگا‘ شہر یار خان
ہفتہ 9 جنوری 2016 22:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف پانچ سال کے بعد آج ( اتوار) کو قومی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا کی طرف سے فاٹا کے خلاف حیدرآباد میں میچ کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پابندی ختم ہونے کے بعد واپسی دونوں کرکٹرز کا قانونی حق ہے۔
ان دونوں کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی آئندہ ماہ ہوگی اور قومی ٹیم میں ان کی شمولیت کا انحصار فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی کارکردگی پر ہوگا۔یاد رہے کہ سلمان بٹ محمد آصف اور محمد عامر 2010 میں انگلینڈ کے دورے میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جس پر آئی سی سی نے تینوں کرکٹرز پر پانچ سالہ پابندی عائد کردی تھی۔(جاری ہے)
جبکہ لندن کی عدالت نے بھی سلمان بٹ کو ڈھائی سال، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامر کو چھ ماہ کی سزا سنائی تھی۔
تینوں کرکٹرز پر پابندی چار ستمبر کو ختم ہوئی تھی۔ تاہم آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے تعاون کرنے پر محمد عامر کو پابندی کی مدت ختم ہونے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی تھی۔سلمان بٹ اور محمد آصف نے چونکہ تاخیر سے اپنا جرم قبول کیا تھا لہٰذاان کا بحالی کا پروگرام دیر سے شروع ہوا تھا جس کا کافی حصہ اب یہ دونوں کرکٹرز مکمل کرچکے ہیں اس لیے انہیں بھی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.