شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی لاہور میں پہلی رہائش گاہ دریافت
دادا کے کمرے کی دریافت مرحوم والد کی بھی خواہش تھی‘ منیب اقبال،کمیٹی کی کمرہ ہر سال پوزیشن ہولڈرز کو الاٹ کرنے کی سفارش
ہفتہ 9 جنوری 2016 22:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی لاہور میں پہلی رہائش دریافت۔گورنمنٹ کالج (یونیورسٹی) لاہور کے بورڈنگ ہاؤس کا وہ کمرہ جہاں علامہ اقبال نے 1895ء سے 1900ء تک اپنے زمانہ طالبعلمی کے یاد گار لمحات گزارے آج بھی اپنی اصل حالت میں محفوظ ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اورعلامہ اقبال کے پوتے منیب اقبال نے کمرے کا افتتاح کیا۔
تاریخی دستاویزات سے یہ بات تو عیاں تھی کہ علامہ اقبال گورنمنٹ کالج کے بورڈنگ ہاؤس جواب اقبال ہاسٹل کہلاتا ہے میں رہائش پذیر رہے،لیکن کوئی مستند شہادت یا دستاویزاتی ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے تقریباََ 120سال گزر جانے کے باوجود ان کے بورڈنگ ہاؤس میں اصل کمرے کا تعین نہ ہوسکا تھا۔(جاری ہے)
علامہ اقبال کے بیٹے جسٹس جاوید اقبال نے بھی اپنی وفات سے قبل اس خواہش کا اظہا رکیا تھا کہ گورنمنٹ کالج کے بورڈنگ ہاؤس میں علامہ اقبال کے اصل کمرے کا تعین کیا جائے،چنانچہ اس اہم تحقیق کے لیئے جی سی یو وائس چانسلر نے ممتاز پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی ،ڈاکٹر خورشید رضوی اورجرمنی سے اقبالیات میں پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی پر مشتمل 3رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی،جس نے طویل تحقیق کے بعد علامہ اقبال کے کمرے کا تعین کیا۔
ڈاکٹر خورشید رضوی کے مطابق غلام بِھک نیرنگ نے انتہائی عمدہ اور تفصیلی انداز میں علامہ اقبال کے کمرے کے محلِ وقوع کا ذکر کیا ہے کہ اس میں کوئی بھی ابہام باقی نہیں رہتا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ کمرہ پچھلے تقریباََ120برس سے اپنی اصل حالت میں موجودہے اور اس میں ایک اینٹ کی بھی تبدیلی نہیں کی گئی،جبکہ اس کمرے میں فرنیچر بھی اُ سی دور کا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ یہ کمرہ پوزیشن ہولڈرز کو الاٹ کیا جائے گا،کمرے میں علامہ اقبال کی زمانہ طالبعلمی میں لکھی گئی نظموں کی فہرست، غلام بِھک نیرنگ کا مضمون اور اقبال کی نظموں کے مسودات آویزں کیئے گئے ہیں۔اس موقع پر منیب اقبال کا کہنا تھا کہ یہ کمرہ علامہ اقبال کی لاہورمیں پہلی رہائش گاہ تھی اور اس کی دریافت ان کے والد صاحب کی بھی خواہش تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم قومی فریضہ تھا جو اس بورڈنگ ہاؤس کی 125سالہ تقریبات کے موقع پر مکمل ہوا۔ڈاکٹر خورشید رضوی کا کہنا تھا کہ قدرت بعض اوقات کچھ چیزوں کو اچھے وقت کے لیئے پوشیدہ رکھتی ہے اس بورڈنگ ہاؤس کی125سالہ تقریبات پر غلام بِھک نیرنگ کے مضمون سے علامہ اقبال کے کمرے کا دریافت ہونا بھی ایسا ہی ایک عمل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.