لاہور ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے مجموعی طور پر 55 سنگل اوربائیس ڈویژن بنچز تشکیل دیدئیے

ہفتہ 9 جنوری 2016 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 55 سنگل اوربائیس ڈویڑن بنچز تشکیل دے دیئے ۔عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے چودہ ڈویڑن اورپینتیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے تین خصوصی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔

عدالتی روسٹر کے مطابق راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویڑن اور پانچ سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے گیارہ سنگل اورچار ڈویڑن بنچ تشکیل دئیے گئے ہے۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویڑن اورچار سنگل بنچزتشکیل دیے گئے ہیں۔ نوتشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :