ہائیکورٹ میں صوبے کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کیلئے جاری انٹرویوز روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر
ہفتہ 9 جنوری 2016 22:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے لئے جاری انٹرویوز روکنے کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں پروفیسر ڈاکٹر عصمت اﷲ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے من پسند پروفیسرز کو وائس چانسلرز کے عہدے پر تعینات کرنے کے لئے قوانین تبدیل کر دئیے، معاملہ عدالت عالیہ میں زیر التوا ہونے کے باوجود حکومت نے بدنیتی کا ثبوت دیتے ہوئے وائس چانسلرز کے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کال لیٹر جاری کرنے کے بجائے فون کال کے ذریعے بلایا جا رہا ہے، قوانین کے تحت وائس چانسلرز کی تعیناتی سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے، قانون کے برعکس قائم کی جانے والی سب کمیٹی کو کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے، پنجاب یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی، نوازشریف انجینئرنگ یونیورسٹی سرگودھا اور لاہور یونیورسٹی فار ویمن کے وائس چانسلرز کو قوانین میں غیرقانونی ترامیم کر کے سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.