اسلام نے تجارت کو حلال اور سود کو حرام قرار دیا ہے ،بینک کا نظام سود سے پاک ہونا چاہیے،شیخ آفتاب

ہفتہ 9 جنوری 2016 22:52

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) تجارت میں برکت ہے برکت اس لیے ہے کہ حضور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کا پیشہ تجارت تھا جہاں کاروبار بڑھتا ہے وہاں لوگوں کی آمدن بھی بڑھتی ہے جس سے خوشحالی آتی ہے اسلام نے تجارت کو حلال اور سود کو حرام قرار دیا ہے ،بینک کا نظام سود سے پاک ہونا چاہیے، ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے مہریہ ٹاؤن میں بینک دوبئی الاسلامک کی برانچ اور پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، منیجر دوبئی اسلامک بینک امجد خان ،کلسٹر آفیسر کامران خان ،طارق مرزا نے بھی خطاب کیا ہے ،اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر مہریہ ٹاؤن ملک جاوید اختر ،اسسٹنٹ بزنس منیجر پی ٹی سی ایل شیخ سہیل صدیقی،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ، رہنما مسلم لیگ ( ن ) شیخ اجمل محمود ، کونسلران بلدیہ اٹک شیخ غلام صمدانی ، میاں شاہنواز المعروف شانی بھائی ، شیخ ظہو ر الہٰی بھی موجود تھے ،شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مہریہ ٹاؤن اٹک شہر کی خوبصورتی میں بہت بڑا اضافہ ہے ،مہریہ ٹاؤن اٹک کی عوام کو بہترین سہولیات مہیا کر رہا ہے، تقریب سے طارق مرزا اور کامران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوبئی الاسلامک بینک دنیا کا پہلا اسلامی بینک ہے پاکستان بھر میں250سے زائد شاخیں کام کر رہی ہیں جبکہ یہ بینک دنیا کے8ممالک میں اپنی بہترین سروسز عوام کو دے رہا ہے برا اعظم ایشیا میں اپنی بہترین کارکردگی پر گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب بہترین شیلڈ دی گئی ہے ، دبئی الاسلامک بینک کا سٹاف بھی اپنے کسٹمرز کو اعلیٰ خدمات پیش کر رہا ہے ،پاکستان اور پاکستان سے باہر اس بینک کی کارکردگی مثالی ہے