کراچی کنگز کی تقریب رونمائی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف کیلئے درد سر بن گئی

ہفتہ 9 جنوری 2016 23:22

کراچی کنگز کی تقریب رونمائی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف کیلئے ..

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری- 2016ء) پاکستان سپرلیگ میں شامل فرنچائز کراچی کنگز کی تقریب رونمائی نیشنل سٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف کیلئے درد سر بن گئی ۔

(جاری ہے)

قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 10 جنوری سے ہو رہا ہے اور نیشنل سٹیڈیم میں کراچی وائٹس اور کے آر ایل کا میچ شیڈول ہے لیکن کراچی کنگز کی لانچنگ کے موقع پر سٹیج گراؤنڈ کے وسط میں لگا دیا گیا جہاں رکھی کرسیوں نے وکٹوں کی سطح کو خطرے میں ڈال دیا۔

ذرائع کے مطابق ون ڈے ایونٹ کیلئے وکٹیں تیار کی جا چکی تھیں تاہم تقریب کے انعقاد نے ان کی سطح شدید متاثر کرنے کا خدشہ پیدا کردیا اور گراؤنڈ سٹاف کو اب ایک روز میں وکٹوں کے ساتھ ہی آؤٹ فیلڈ کی بہتری پر نئے سرے سے کام کرنا پڑے گا کیونکہ سینکڑوں افراد کے چلنے پھرنے کی وجہ سے وکٹوں اور اطراف کو نقصان پہنچا ہے ۔

متعلقہ عنوان :