کراچی ، قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی

اتوار 10 جنوری 2016 10:35

کراچی ، قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10جنوری- 2016ء) قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈروانہ ہو گئی ، ٹیم دبئی کے راستے نیوزی لینڈ پہنچے گی جہاں گرین شرٹس تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوئی ۔

(جاری ہے)

سکواڈ میں اظہرعلی ، شاہد آفریدی ، محمد حفیظ ، راحت علی ، شعیب ملک ، عمرگل ، وہاب ریاض ، محمد عرفان ، محمد عامر اور اسد شفیق شامل ہیں ۔

قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی ۔ ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی جب کہ ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے ۔ پہلا ٹی ٹونٹی 15 جنوری کو آکلینڈ ، دوسرا 17 جب کہ تیسرا ٹی ٹونٹی 22 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے 25 جنوری ، دوسرا 28 جب کہ تیسرا ون ڈے 31 جنوری کوکھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :