ایک اور متناع بیان ، آفریدی پھر خبروں میں آگئے

اتوار 10 جنوری 2016 10:43

ایک اور متناع بیان ، آفریدی پھر خبروں میں آگئے

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ایک اور متنازع بیان دے کر خبروں میں آگئے ، روشنیوں کے شہر میں ایک تقریب کے دوران شاہد آفریدی اور انور مقصود کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ، آفریدی کا کہنا تھا آپ کراچی کے صحافی ہیں کچھ نہیں کہوں گا ، بوم بوم اور انور مقصود کے درمیان دلچسپ مکالمے نے ثابت کر دیا کہ شاہد آفریدی کی اردو کمزرو نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انور مقصود نے کہا میں بھی صحافی ہوں اس لیے آپ سے دور ہی رہوں گا، جس کے جواب میں آفریدی کا کہنا تھا کہ آپ کراچی کے صحافی ہیں ، کچھ نہیں کہوں گا ، جن سے کہنا تھا انہیں سنا دیا ۔ جاتے جاتے آفریدی کہہ گئے کہ میں نے بہت بڑی بات کر دی ، تاہم اب ٹی ٹونٹی کپتان کیلئے اس سوال کا جواب دینا بھی بہت ضروری ہو گیا ہے کہ یہ کراچی کے صحافی کا کیا مطلب ہے؟

ایک اور متناع بیان ، آفریدی پھر خبروں میں آگئے