رومینٹک کامیڈی ’’بچاؤ‘‘ بھی جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی

معروف ٹی وی ہوسٹ عدیل ہاشمی ’’بچاؤ‘‘ سے اپنے فلم کیرئیر کا آغاز کریں گے فلم کے ٹریلر میں محب مرزا اور صنم سعید کے تاثرات اور کامیڈی کی ٹائمنگ نہایت عمدہ ہیں

اتوار 10 جنوری 2016 11:18

رومینٹک کامیڈی ’’بچاؤ‘‘ بھی جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) آثار بتا رہے ہیں کہ پچھلے سال کی طرح نیا سال بھی پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔’’ہومن جہاں‘‘ کے بعد رومینٹک کامیڈی ’’بچاؤ‘‘ بھی جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں سجائی گئی خوبصورت تقریب میں فلم ’’بچاؤ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا۔

ٹریلر دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ جب ٹریلر اتنا ’’دھماکے دار‘‘ ہے تو پوری فلم بھی یقیناً زوردار ہی ہوگی جسے فلم لورز بھی پسند کریں گے۔ فلم ’’بچاو‘‘ کی شوٹنگ ماریشس میں ہوئی ہے ۔جس میں پاکستانی اور بھارتی کرئیو نے حصہ لیا۔ رومینٹک کامیڈی ’’بچاو‘‘ کی کہانی بھارتی لڑکی عالیہ اور پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور وکی کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

عالیہ کا کردار صنم سعید اور وکی کا کردار محب مرزا نے ادا کیا ہے۔ معروف ٹی وی ہوسٹ عدیل ہاشمی ’’بچاؤ‘‘ سے اپنے فلم کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ فلم ’’بچاؤ‘‘ کے ٹریلر میں محب مرزا اور صنم سعید کے تاثرات اور کامیڈی کی ٹائمنگ نہایت عمدہ ہیں۔ فلم میں تین گانے ہیں۔یہ تینوں گانے اور بیک گراؤنڈ اسکور علی شیر نے کمپوز کیا ہے۔

محب مرزا نے ’’بچاؤ‘‘ کے ڈائریکٹر ناصر خان کو باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں اسکرپٹ پڑھتے ہی اتنا پسند آیا کہ وہ فوری طور پر فلم کرنے کو تیار ہوگئے تھے۔ ٹریلر لانچ کی تقریب میں فلم کی کاسٹ اور کرئیو کے علاوہ بشریٰ انصاری، آمنہ شیخ، اومران اور ایوا شفیق، پروڈیوسر رضوان سعید، سلطانہ صدیقی، سی ای اوایورریڈی پکچرز ستیش آنند اور دیگر سیلبریٹز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :