اداکار رشی کپور کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازدیا گیا

خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم بیکو کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا

اتوار 10 جنوری 2016 11:23

اداکار رشی کپور کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازدیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) لگتا ہے 2016 ایوارڈز کے حوالے سے دپیکا پڈوکون کے لیے اچھا سال ثابت ہونے والا ہے جب ہی انہیں ہر تقریب میں بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نواز جارہا ہے-ایسا ہی گزشتہ شب اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں ہوا جہاں بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم بیکو کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دپیکا پڈوکون نے فلم ’پیکو‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا وہیں اداکارہ امیتابھ بچن نے فلم ’پیکو‘ اور رنویر سنگھ نے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔اس تقریب میں معروف اداکار رشی کپور کو بولی وڈ میں کی گئیں ان کی بہترین فلموں کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

ایوارڈ شو میں بولی وڈ کی متعدد بڑی شخصیات نے شرکت کی جس میں ریکھا، جیا بچن، سونم کپور، شبانہ اعظمی اور سوناکشی سنہا وغیرہ شامل ہیں۔

ایوارڈ شو میں فلم بجرنگی بھائی جان کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا، جبکہ کبیر خان کو اس فلم کے لیے بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اداکار شاہ رخ خان کو پاپولر چوائس پر اپنی فلم ’دل والے‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا دوسری جانب اداکارہ پریانکا چوپڑا کو فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے بہترین سپورٹنگ اداکارہ قرار پائیں۔

متعلقہ عنوان :