سلمان خان نے ایک ننھی مداح کی ملنے کی خواہش بھی پوری

سلمان خان نے اپنے مشہور بریسلٹ جیسا ایک بریسلٹ سوزی کو تحفہ میں دیا

اتوار 10 جنوری 2016 11:23

سلمان خان نے ایک ننھی مداح کی ملنے کی خواہش بھی پوری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) بولی وڈ اداکار سلمان خان اپنے فلاحی کاموں اور بچوں سے محبت کے معاملے میں کافی مشہور ہیں۔سلمان اکثر بچوں کے ساتھ کھیلتے اور ڈانس کرتے نظر آتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک ننھی مداح کی ملنے کی خواہش بھی پوری کی۔بولی وڈ لائف کی ایک خبر کے مطابق سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سوزی نامی ایک بچی کی ویڈیو شائع ہوئی جس میں وہ سلمان کی فلم دیکھنے کے بعد روتے ہوئے اداکار سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہونے کے بعد فلم کے ہدایت کار کبیر خان نے سلمان خان کو اس بارے میں بتایا جس کے بعد اب اداکار نے ممبئی میں اپنی فلم کے سیٹ پر اس بچی سے ملاقات کی۔سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’سلطان‘ کی ٹیم سے کہہ کر سوزی سے ملنے کے لیے فلم کے سیٹ پر ایک میٹنگ رکھی جہاں انہوں نے اپنے مشہور بریسلٹ جیسا ایک بریسلٹ سوزی کو تحفہ میں دیا۔یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ بھی ایک پاکستانی بچی کی کہانی پر بنائی گئی تھی جو ہندوستان میں بھٹک جاتی ہے جس کے بعد سلمان اسے پاکستان واپس لانے کا ذمہ اٹھاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :