شاہ رخ پر فلمائے گانے ہر مرض کی دوا ہیں،عالیہ بھٹ

فلم کی ناکامی سے سیکھتے ہوئے اپنی آئندہ فلموں پر زیادہ محنت کروں گی

اتوار 10 جنوری 2016 11:28

شاہ رخ پر فلمائے گانے ہر مرض کی دوا ہیں،عالیہ بھٹ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) اداکار شاہ رخ خان پر فلمائے گانے ہر مرض کی دوا ہیں۔یہ بات عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہی۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ کم عمری میں کئی بار شاہ رخ خان کی فلم کے گانے ’یہ لڑکا ہے دیوانہ‘ اور ’کوئی مل گیا‘ پر ڈانس کرتی تھیں، انھوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے گانوں پر ڈانس کرنا ہی میری تھراپی ہے اور جب تک ان کے گانے میرے پاس ہیں، مجھے کسی ماہر نفسیات کی ضرورت نہیں۔ اپنی گزشتہ فلم ’شاندار‘ کی ناکامی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فلم کی ناکامی سے سیکھتے ہوئے اپنی آئندہ فلموں پر زیادہ محنت کروں گی۔

متعلقہ عنوان :